کلی الماس میں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے اے ٹی ایف کے اہلکار سید ثناء اللہ شاہ جمعرات کی صبح خالق حقیقی سے جاملے

  • May 17, 2018, 11:07 pm
  • National News
  • 412 Views

کوئٹہ17مئی ۔دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن رد الفساد کے تحت گزشتہ رات کلی الماس میں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے اے ٹی ایف کے اہلکار سید ثناء اللہ شاہ جمعرات کی صبح خالق حقیقی سے جاملے ۔ شہید سید ثناء اللہ شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بلال احمد کاکڑ، ڈپٹی میئر میٹر وپولیٹن محمد یونس بلوچ ، پولیس اورایف سی کے آفیسران کے علاوہ سول نوجوانوں نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ سید ثناء اللہ شاہ نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے جام شہادت نو ش کیا جوکہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان ہی شہادتوں کی بدولت معصوم اور بے گناہ شہریوں کوتحفظ ہوا۔بعد ازاں انہوں نے شہد اء کے بلند درجات کے لئے دعا کی ۔