صوبائی دارالحکومت میںصفائی کی ابتر صورتحال، نکاسی آب کا نظام درہم برہم

  • May 16, 2018, 1:02 pm
  • National News
  • 123 Views

کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں صفائی کی صورتحال ابتر ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نکاسی آب کا نظام معطل شہری پریشان تفصیلات کے مطابق وسطی ونواحی علاقوں میں صفائی کی صورتحال ابتر ہے اور جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے اور یہی کوڑا کرکٹ کے ڈھیرمختلف امراض کا بھی سبب بن رہے ہیں جبکہ نالیوں کی عدم صفائی کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے کچرا نالیوں میں پھنس جانے کی وجہ سے گندا پانی سڑکوں پر بہتا رہتا ہے اور لوگوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ شہربھر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیاجائے۔اس حوالے سے متعلقہ حکام کاکہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں صفائی کے نظام کی بہتری کیلیے عوامی اشتراک ضروری ہے ،عوام کے تعاون کے بغیر شہر میں صفائی کی صورتحال مستقل بنیادوں پر برقرار رکھنا مشکل عمل ہے ،حکومت کے اقدامات عوام کے تعاون کے بغیر بارآور ثابت نہیں ہو سکتے، صفائی کی صورتحال میں بہتری کے لیے عوامی سطح پر شعورو آگہی کی ضرورت کے تحت باقاعدہ مہم چلانا ناگزیر ہے ۔اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آگاہی مہم کا آغاز جلد کردیا جائے گا، صفائی مہم