محکمہ ریلوے نےمسافروں کے لئے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا

  • May 16, 2018, 1:00 pm
  • Business News
  • 221 Views

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لئے رمضان پیکج کا اعلان کر دیاتمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں بیس فیصد رعایت دی جائے گی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ریلوے مسافروں کے لئے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا ہے، جسکے تحت تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں بیس فیصد رعایت دی جائے گی ، اعلان کردہ خصوصی پیکج کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے بیس رمضان تک ہو گا، پاکستان ریلویز رمضان المبارک کے بعد عید کے دنوں میں بھی مسافروں کو خصوصی رعایت دےگا،واضح رہے کہ پاکستان ریلوے پانچ برسوں میں دو درجن سے زائد موقعوں پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر چکا ہے ۔