شہر میں کچرا دانوں کی کمی کے باعث صفائی کا انتظام درہم برہم

  • May 16, 2018, 1:00 pm
  • National News
  • 130 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں کچرا دانوں کی کمی کے باعث صفائی کا انتظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ایک اندازے کے مطابق شہر کی آبادی تقریباً تیئیس لاکھ کے قریب ہے شہر کی آبادی میں تیز رفتار اضافے کے باعث شہر میں صرف کچرا دانوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ ماضی میں قائم کئی ایک کچرا دان ختم کر دیئے گئے ہیں نئی آبادیوں بالخصوص نواحی آبادیوں میں کچرا دان نہ ہونے کے برابر ہے شہر میں کچرا دان کم ہونے کے باعث اکثر علاقوں میں شہری کچرا سڑکوں اور گلیوں کے کنارے پھینکنے پر مجبور ہیں اور پھر یہ کچرا گاڑیوں کی آمدورفت کے باعث دور تک پھیل جاتا ہے جس سے ایک طرف صفائی کا نظام بری طرح سے متاثر ہوتا ہے بلکہ تعفن کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام کی توجہ اس صورتحال کی جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ضرورت کے مطابق کچرا دان قائم کئے جائیں۔