نگراں وزیر اعظم کا اعلان 48 گھنٹوں میں

  • May 15, 2018, 5:51 pm
  • Political News
  • 248 Views

نگران وزیراعظم کے نام پرحتمی مشاورت کے لئے پیپلز پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، نگراں وزیر اعظم کے نام کا اعلان اڑتالیس گھنٹوں میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا اجلاس بلاول بھٹو اورآصف زرداری کی صدارت میں بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا۔

اجلاس میں شرکت کے لیے سینیٹ میں قائد حذب اختلاف شیری رحمان اوردیگر قیادت کراچی روانہ ہو گئے،خورشید شاہ نگراں وزیراعظم سے متعلق پارٹی قیادت کواعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے اجلاس کے دوران نگراں وزیراعظم کے ناموں پر غور ہوگا جس کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔