استقبال رمضان کی تیاریاں، مختلف مقامات پر عارضی دکانیں، اسٹالز سج گئے

  • May 15, 2018, 5:35 pm
  • National News
  • 158 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں استقبال رمضان کی تیاریاں ، شہر کے مختلف مقامات پر عارضی دکانیں اسٹالز سج گئےخوردنی اشیا کی قیمتوں میںبے تحاشہ اضافہ جاری تفصیلات کے مطابق ماہ صیام کی آمدآمد ہےاور اس سلسلے میں باچا خان چوک،لیاقت بازار،پرنس روڈ، شہباز ٹائون، جناح ٹائون، بروری روڈ، جوائنٹ روڈ، نواں کلی، ہدہ جیل روڈ،سریاب اور پشتون آباد کے علاقوں میں اسٹالز عارضی دکانیں اور ریڑھیاں سجا لیں ہیں جس میں پھل، سبزیاں، بوتلیں، مشروبات،کھجوریں اور مختلف اقسام کے اچار و دیگر اشیاء شامل ہیں فروخت کی جارہی ہیں واضح رہے کہ ہر سال ماہ رمضان میں عارضی دکانیں سٹالز لگائے جاتے ہیں تاہم شہریوں نے شکوہ کیا کہ تمام اشیاء مارکیٹ ریٹ سے زائد پر فروخت کی جاتی ہیں جبکہ ان کامعیار بھی اچھا نہیں ہوتا انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفرشوں کیخلاف کارروائی کریں اور دکانداروں ریڑھی بانوں اور اسٹالز مالکان کو سرکاری نرخنامہ کا پابند کریں۔