گلی میں گھر کی تعمیر کا نوٹس لیا جائے‘ اہل علاقہ ملک حسن روڈ

  • May 15, 2018, 5:34 pm
  • National News
  • 202 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) ملک حسن روڈ کو رئیسانی روڈ سے ملانے والے والی گلی پر قبضے کا نوٹس لیا جائے اہل علاقہ نے بیان میں کہا ہے کہ ملک حسن روڈ شالدرہ کو رئیسانی روڈ (موجودہ مولانا خلجی اسٹریٹ)سے منسلک کرنیوالی سرکاری اراضی پر گھر تعمیر کر لیا گیا ہے جبکہ روشن دانوں کے باعث آس پاس کے گھروں میں چادر و چار دیواری کا تقدس بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا ہے گلی پر قبضے کے باعث سیوریج سسٹم بھی متاثر ہو رہا ہے انہو ں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ گلی پر کو واگزار کرایا جائے۔