گرد آلود موسم‘ طبی ماہرین کا عوام کو ماسک استعمال کرنیکا مشورہ

  • May 15, 2018, 5:33 pm
  • Weather News
  • 541 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وادی کوئٹہ اورگردونواح میں فضاگرد آلود مختلف وبائی امراض پھیلنے لگے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دور وزسے وادی کوئٹہ سمیت گردونواح میں فضاء میں مٹی اُڑ رہی ہےاور گردآلود موسم کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہےجبکہ گردآلود موسم کی وجہ سے سانس اور گلے کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرد آلود موسم اور مٹی سے بچنے کیلئے لوگ ماسک کا استعمال کریں ۔