کرنل جوزف پاکستان سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے

  • May 15, 2018, 5:33 pm
  • Breaking News
  • 324 Views

امریکی دفاعی اتاشی کرنل جوزف پاکستان سے امریکا چلے گئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کرنل جوزف نور خان ائربیس سے خصوصی طیارے پر روانہ ہوئے۔

سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ کرنل جوزف مستند سفارتکار ہیں، انہیں سفارتی استثنا حاصل ہے، کرنل جوزف پرپاکستانی فوجداری، دیوانی، انتظامی قوانین لاگو نہیں ہوتے۔

دوسری جانب امریکی حکومت نےکرنل جوزف کا سفارتی استثنا ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا جبکہ پولیس نے کرنل جوزف سے متعلق تمام ریکارڈ امریکی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

یاد رہے کہ کرنل جوزوف کی گاڑی کی ٹکر سے گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک عتیق نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔