رمضان کا چاند کل نظر آنے کا امکان

  • May 15, 2018, 5:32 pm
  • Breaking News
  • 1.01K Views

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی، پاکستان میں کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں.

ڈائریکٹر جنرل موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوب مغربی اضلاع اور سندھ میں 16 مئی کو مطلع صاف ہو گا، جس کے باعث رمضان المبارک کا چاند نظر آ سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 16 مئی کو چاند کی عمر 27 گھنٹے ہو گی، 23 گھنٹے سے زیادہ عمر کا چاند دکھائی دینے کے امکانات ہوتے ہیں۔

غروب آفتاب کے بعد رمضان کا چاند ایک گھنٹے تک نظر آ سگے گا، رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہو گا ۔

دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند دیکھنے کے لیئے اجلاس آج ہو گا جبکہ امریکااورکینیڈامیں اسلامی کیلنڈرکےمطابق پہلاروزہ بدھ 16مئی کوہوگا۔