اطلاعات محمدبلال خان کاکٹر نے صحافیوں پر مبینہ تشدد کی پرزور مذمت

  • May 14, 2018, 10:49 pm
  • National News
  • 188 Views

خبر نامہ نمبر 1388/2018
کو ئٹہ14مئی :۔وزیر اعلیٰ بلو چستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات محمدبلال خان کاکٹر نے صحافیوں پر مبینہ تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ صحافی حق وسچ کی آواز ہیں اور صحافیوں کا قلم ہمیشہ حق کیلئے لکھتا ہے ۔صحافیوں پر تشدد قابل مزمت اور قابل افسوس ہے ۔انہوں نے کہاصوبائی حکومت نے تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید کاروائی جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ صحافی کسی بھی معاشرے کیلئے آئینہ کاکام کرتے ہیں اور ہماری حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔