ماہ صیام کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مختلف ٹریفک پلان ترتیب

  • May 14, 2018, 5:19 pm
  • National News
  • 271 Views

کوئٹہ 13مئی ۔ ٹریفک پولیس کے ایک پریس ریلیز کے مطابق امسال بھی ماہ رمضان المبارک کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ عوام الناس کو اس بابت کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ٹریفک بھی بلاطعطل چلتی رہے ۔ شہرمیں ماہ صیام کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مختلف ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔ جس میں شہر میں آہستہ چلنے والی ٹریفک ، پارکنگ کے ممنوع علاقے ایک طرفہ پارکنگ ، دوکانداروں کیلئے پارکنگ کی ہدایت ، رکشہ ڈرائیور ان و مالکان کیلئے خصوصی ہدایت ، ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے کے اوقات کار اور ہاتھ ریڑھیوں والوں کیلئے بھی ہدایت شامل ہیں ۔ماہ رمضان میں متوقع رش کی وجہ سے کچلاک، منی مارکیٹ ، جوائنٹ روڈ ، ارباب کرم خان روڈ ، گوالمنڈی چوک و دیگر رش والی جگہوں پر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ اس ضمن میں کسی بھی شکایت کی صورت میں ٹریفک پولیس کی فوری مدد ودفتری اوقات کارمیں ذیل فون نمبرز ایس ایس پی ٹریفک 9213316 ٹریفک کنٹرول سٹی 9201991 اور ٹریفک کنٹرول سریاب 9211691سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔