شیخ زاہد ہسپتال میں انتظامیہ کا صحافی مرتضیٰ زہری پر تشدد

  • May 14, 2018, 5:12 pm
  • National News
  • 181 Views

ٍکوئٹہ (آن لائن )کوئٹہ کے شیخ زاہد ہسپتال میں انتظامیہ کا صحافی مرتضیٰ زہری پر تشدد صحافیوں سے کا سریاب روڈ پر احتجاج وزیر داخلہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا پولیس نے بروقت کا رروائی کر تے ہوئے 4 سیکورٹی گارڈ ز کو گرفتار کر لیا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے واقعہ کی مذمت تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے شیخ زاہد ہسپتال میں صحافی مرتضیٰ زہری صحافتی خدمات سرانجام دے رہے تھے کہ اس دوران ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے صحافی مرتضیٰ زہری پر سیکورٹی کارڈز نے حملہ کیا اور ان کو زدکوب کر کے تشدد کا نشانہ بنایا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صحافی شیخ زاہد ہسپتال پہنچے اور وہاں احتجاج کر کے سریاب روڈ کو احتجاجا بند کر دیا بعد میں انتظامیہ کی یقین دہانی پر سیکورٹی گارڈز کے خلاف مقدمہ درج اور ان کوگرفتار کرنے کے بعد صحافیوں نے روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے صحافی پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صحافت پر قدغن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے ملزمان کو رعایت نہیں دی جائے گی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے شیخ زاہد ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے صحافی مرتضیٰ زہری پر تشدد کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم صحافی برادری کے ساتھ اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسر خوستی نے بتایا کہ صحافیوں نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے انتظامیہ کی جانب سے اس طرح ناروا عمل رکھنا جمہوری روایات کی منافی ہے ۔