بلوچستان، بجٹ اجلاس مقررہ وقت گزرنے کے بعد 3 دن کیلئے موخر

  • May 12, 2018, 4:01 pm
  • National News
  • 522 Views

بلوچستان میں بجٹ اجلاس مقررہ وقت گزرنے کے بعد تین روز کےلیے موخر کردیا گیا۔

اپوزیشن بجٹ پیش کیے جانے کا انتظار کرتی رہی مگر حکومت کی بجٹ کے حوالے سے تیاریاں ہی مکمل نہ ہوسکیں، صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ میں کوئی اختلاف نہیں ہے، ہم مکمل تیاری کے ساتھ بجٹ پیش کرنا چاہتے ہیں ۔

اپوزیشن اراکین پوری تیاری کے ساتھ بجٹ تقریر سننے کیلئے اسمبلی پہنچے،اس دوران اراکین کو ایوان میں بلانے کیلئے گھنٹیاں بھی بجائی جاتی رہیں مگرحکومتی اراکین نہ آئے اور بتایا گیا کہ بجٹ اجلاس تین روز کیلئے موخر کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت کا موقف ہے کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ میں خامیاں نظر آئیں جس پر بجٹ اجلاس تین روز کیلئے موخر کردیا،ہماری کوشش ہے کہ غلطیوں سے پاک بہتر بجٹ پیش کریں۔