حب میں ڈکیتی مزاحمت پر ہندو تاجر اور بیٹا ہلاک

  • May 12, 2018, 4:01 pm
  • Breaking News
  • 374 Views

حب میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے ہندو تاجر اور اس کے بیٹے کو ہلاک کر دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق تاجر جے پال داس بیٹے ہریش کے ساتھ گڈانی سے حب آ رہا تھا کہ اس دوران ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے دونوں افراد کو قتل کر دیا گیا۔

واقعے کے خلاف شہریوں نے کراچی کوئٹہ شاہراہ پر احتجاج کیا جس سے ٹریفک بلاک ہوگئی ۔

ہلاک افرادکی لاشیں گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔