گوردت سنگھ روڈ و ملحقہ گلیاں،کچرا دان گندگی سے بھر گئے

  • May 12, 2018, 3:59 pm
  • National News
  • 125 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)گوردت سنگھ روڈ پر کچران دان سے کوڑا کرکٹ نہیں اٹھا یا جا سکا ہر طرف تعفن پھیل گیا اہل علاقہ نے بتایا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے عملے کی غفلت کی وجہ سے باقاعدگی سے کچرے کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست نہیں جس کی وجہ سے کچرہ دان گندگی سے بھر جاتے ہیں اور کوڑا کرکٹ سڑک پر آ جاتا ہے تعفن کے باعث ارد گرد کی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے انہوں نے میئر ڈاکٹر کلیم اللہ سے مطالبہ کیا کہ باقاعدگی سے کچرہ اٹھانے کیلئے انتظامات کرائے جائیں ورنہ شدید احتجاج کیا جائیگا۔