کوئٹہ میں ملیریا اور مچھروں کیلئے اسپرے شروع کیاجائے،رحیم کاکڑ

  • May 12, 2018, 3:58 pm
  • Political News
  • 226 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم کوئٹہ ممبر میٹروپولیٹن رحیم کاکڑ آغاسرور بازئی نسیم الرحمن سلیم قریشی میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ عمر فاروق کاکڑ ایڈووکیٹ لیاقت علی درانی منظوراحمدسرپرہ عبدالغفار بادینی محمدشریف کرد جاوید پراچہ کلیم اللہ محمداکبر محمدیوسف محمدنسیم نے میٹروپولیٹن حکام خصوصاً ملیریا کنٹرول کے ذمہ داروں سے کہا ہے کہ شہر میں ملیریا اور مچھروں کو تلف کرنے کیلئے فوری اسپرے کیاجائے اوراس کے علاوہ کوئٹہ شہر میں صفائی کی ترتیب کو فوری ٹھیک کیاجائے شہر میں گرمیوں کے شروع ہوتے ہی کچرے کے ڈھیر نظرآرہے ہیں انہوںنے کہاکہ بلڈنگ کوڈ پر عملدرآمد فوری ضروری ہے کیونکہ کوئٹہ شہر ریڈزون پر واقع ہونے کی وجہ سے ہر وقت خطرات سے دوچار ہے لہٰذاضروری ہے کہ ہرادارہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اسے پورا کرے بیان میں میٹروپولیٹن حکام سے کہاگیا ہے کہ وہ شہریوں کے مسائل میں کمی لائیں۔