شہر کے مختلف علاقوں میں نصب اکثر فلٹریشن پلانٹس غیر فعال

  • May 12, 2018, 3:58 pm
  • National News
  • 107 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں نصب اکثر فلٹریشن پلانٹس غیر فعال لوگوں کو صاف پانی کے حصول میں مشکل کا سامنا متعلقہ حکام نے چپ سادہ لی تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں پر نصب اکثرواٹر فلٹریشن پلانٹس خراب ہیں جسکی وجہ سے لوگوں کو صاف پانی کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہےواضح رہے کے سابق دور میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئےشہر کے مختلف علاقوں میں فلٹریشن پلانٹس نصب کیئے گئیے تھے تاکہ لوگ باآسانی صاف پانی بھر سکیں لیکن قابل افسوس امر یہ ہے کے گزشتہ کئی عرصہ سے اکثر پلانٹس غیرفعال ہیں جسکی وجہ سے لوگوں کو صاف پانی کے حصول میں مشکلات کا منا کرنا پڑتا ہے اور دور دراز سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں یا پھر مہنگے داموں صاف پانی خریدتے ہیں لیکن متعلقہ حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی لوگوں نے مطالبہ کیا کے غیر فعال فلٹریشن پلانٹس کو فعال کر کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔