سورینج اور سنجدی کے محنت کشوں میں سولر لائٹس کی تقسیم

  • May 12, 2018, 3:58 pm
  • National News
  • 109 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) پروجیکٹ لائٹ آف ہوپ کے زیر اہتمام سیورینج اور سنجدی میں 200سے زائد خاندانوں میں سولر لائٹس تقسیم کی گئیں اس موقع پر چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے کہا کہ نئی لائٹس سے ان کے گھرو ںمیں روشنی ہوگی انہو ں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں اس موقع پر محمد عمران محمد سہیل ڈاکٹر فتح محمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔