کچلاک ، تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا

  • May 12, 2018, 3:58 pm
  • Breaking News
  • 385 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کچلاک میں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا پولیس کے مطابق سرکی روڈ کا رہائشی محمد اویس جمعہ کو موٹرسائیکل پر کچلاک جا رہاتھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی۔