انتخابات میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینگے،بی این پی عوامی

  • May 12, 2018, 3:56 pm
  • Political News
  • 147 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) بی این پی (عوامی) کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ناشنا س لہڑی نے کہا ہے کہ 2018کے الیکشن میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں جنہوں نے اقتدار حاصل کرنے کے باوجود عوام کو مایوس کیا الیکشن میں انکو بھی مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا آنے والا دور بی این پی (عوامی) کا ہوگا میر اسماعیل بادینی،میر غلام حیدر رخشانی کی سیکڑوں ساتھیوں سمیت شمولیت پارٹی کی بلوچستان کے حوالے سے مثبت پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا مظہرہے نئے شامل ہونے والے دوستوں کو مایوس نہیں کرینگے۔ بلوچستان بلوچ ،پشتون ،سندھی،پنجابی سمیت ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اور اپنے گھر کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب متحد ہو کر جدوجہد کررہے ہیں وہ دن دور نہیں کہ بی این پی (عوامی) بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی ان خیالات کا اظہارانہوں نے شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے عبدالوکیل مینگل، الٰہی بخش پرکانی،میر اسماعیل بادینی،ڈاکٹر یاسر نصیر شاہوانی،میر حفیظ رخشانی،محمد حنیف محمد حسنی،عبدالمالک ،شائستہ خان،خلیل بلوچ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ بی این پی (عوامی) نے اپنے دوراقتدار میں وعدے نہیں بلکہ عملی طور پر نوجوانوں کو روزگار دیا عوام کو تعلیم اور صحت کے حوالے سے سہولیات فراہم کیں یہی وجہ ہے کہ