بلوچستان بارکونسل کا 12مئی کی مناسبت سے عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

  • May 12, 2018, 3:56 pm
  • National News
  • 129 Views

کوئٹہ(آن لائن )بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین حاجی عطااللہ لانگو چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی راحب خان بلیدی ہائیکورٹ بار سبی کے صدر نذر محمد عمرانی سینئر نائب صدر حنین اقبال منہاس جرنل سیکرٹری غلام علی بادینی جوائنٹ سیکرٹری بلاول کھوسہ فناس سیکرٹری مہتاب حسین شر ودیگر نے بیان میں 12مئی 2007کوعدلیہ بحالی تحریک کے پرامن جلوس میںکراچی میںبے گناہ سیاسی کارکنوںاور وکلاء کو شہید کیا گیا اور ان شہدا کی بدولت آج ملک میں عدلیہ بحال ہے انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر جن کو ریاست کی سر پرستی حاصل تھی انہیں کھلی چھوٹ دی گئی انہوں نے کہاکہ بلوچستان بار کونسل اور وکلا تنظیمیں ملک کے اندر آئین وقانون کی بالادستی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے 12مئی کے تمام شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کی جبکہ 12مئی کی مناسبت سے بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔