سرکاری گوداموں کی گندم کورمضان پیکیج میں شامل کیا جائے،ضیاء لانگو

  • May 12, 2018, 3:56 pm
  • National News
  • 321 Views

کوئٹہ(آن لائن )صوبائی مشیر خوراک میر ضیاء اللہ لانگو نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ جو گندم سرکاری گوداموں میں پڑی ہوئی ہے ماہ رمضان میں غریب اور نادار لو گوں کو دی جائے اگر رمضان پیکج میں شامل نہ کیا گیا تو یہ گندم خراب ہو جائیگی کیونکہ اس سے پہلے بھی لاکھوں بوری گندم خراب ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف دیا جاتا ہے تاہم ہم سمجھتے ہیں کہ محکمہ خوراک کے پاس سرکاری گوداموں میں جو گندم پڑی ہوئی ہے ان کو رمضان پیکج میں استعمال کیا جائے تاکہ ماضی کی طرح یہ گندم خراب نہ ہو اس لئے ہم کہتے ہیں کہ گندم کو رمضان پیکج میں استعمال کیا جائے تاکہ غریب عوام کو فائدہ ملے۔