سیاست اور ملک چلانا سیاستدانوں کا کام ہے، محمود اچکزئی

  • May 11, 2018, 1:58 pm
  • Political News
  • 536 Views

پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سیاست سیاستدانوں کا کام ہے اور ملک چلانا بھی،دو نمبر لوگوں سے ملک چلانے کی کوشش نہ کی جائے۔

محمود خان اچکزئی نےقومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نواز شریف کو جیل بھیجنا چاہتے ہیں، آپ کی مرضی، نوازشریف کو جیل بھیجنے پر پنجاب سے ردعمل کو کون کنٹرول کرے گا؟ نوازشریف کی بیٹی جدوجہد کرے گی کوئی ہو نہ ہو میں ساتھ دوں گا۔

محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ ہرفرد متفق ہے ملک انتہائی خطرناک حالات سے گزر رہا ہے، کیا آئین کی پاسداری کی جارہی ہے؟ دو نمبر لوگوں سے ملک چلانے کی کوشش نہ کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کو نہ چھیڑیں ورنہ آپ حالات کنٹرول نہیں کرسکیں گے، سب معافی مانگ کر دوبارہ حلف لیں معاملات بہتر ہو جائیں گے۔