پی آئی اے کا رنگ اور لوگو بدلنے لگا

  • May 11, 2018, 1:57 pm
  • Business News
  • 486 Views

پی آئی اے کے طیاروں کا رنگ اور لوگو تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگیا۔ پی آئی اے حکام کا پہلا ایئر بس 320 طیارہ نئے لوگو کے ساتھ دو سے تین دن میں تیار ہو جائے گا۔

اصفحانی ہینگر میں پی آئی اے کے پہلے ایئر بس اے 320 طیارے کا رنگ اور لوگو تبدیل کرنے کا کام جاری ہے، غیرملکی ماہرین کے زیر نگرانی پی آئی اے کے انجینئرز اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں ۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق پہلا ایئر بس 320 طیارہ نئے لوگو کے ساتھ دو سے تین دن میں تیار ہو جائے گا۔ طیارے کی دم پر قومی جانور مارخور اور اگلے حصہ پر قومی پرچم نمایاں ہوگا ۔

نئے ڈیزائن اور لوگو کے ساتھ پی آئی اے کا طیارہ اس ہفتہ فضاء میں نظر آئے گا۔ ابتدائی طور پر پی آئی اے اپنے 4 طیاروں کا رنگ مرحلہ وار تبدیل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔