کاسی روڈ کے خالی پلاٹ پر موجود کچرہ دان بھر گیا،تعفن سے مکینوں کو مشکلات

  • May 10, 2018, 10:13 am
  • National News
  • 178 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آٹھ نمبر گلی کاسی روڈ کے کارنر پر خالی پلاٹ پر موجود کچرہ دان بھر گیا کچرے کی وجہ سے نالی بھی اکثر بند ہو جاتی ہے جسے مکین اپنی مدد آپ کے تحت خود صاف کرتے ہیں اس حوالے سے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہاں سے جب بھی کچرہ اٹھایا جاتا ہے کچھ کچرہ باقی رہ جاتا ہے جس کے باعث تھوڑے ہی وقت کے بعد یہ پلاٹ دوبارہ کچرے سے بھر جاتا ہے انہوں نے کہا کہ علاقے میں صفائی کا کوئی مناسب بندوبست نہیں آٹھ نمبر گلی، مالی باغ کی گلیاں اور ملحقہ علاقوں میں نالیاں اکثر بند رہتی ہیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،پانی سڑکوں پر بہتا رہتاہے ،اس کے علاوہ آوارہ کتوں کی بہتات ہے جن کی وجہ سے یہاں سے گزرنا محال ہو جاتا ہے بالخصوص رات کو گھروں سے باہر آنا پڑے تو کتوں کاخوف رہتاہے کہ کہیں کاٹ ہی نہ لیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقے میں صفائی کا مناسب بندوبست کیا جائے آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے اور سڑکوں کی مرمت کی جائے۔