سی ٹی ڈی کی ہزارگنجی میں کارروائی،اہم دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے

  • May 9, 2018, 9:33 pm
  • National News
  • 285 Views

کوئٹہ(اے این این)ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزازیہ گواریہ نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی کی ہزارگنجی میں کارروائی،اہم دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے گرفتارقاری اسماعیل لشکرجھنگوی العالمی کا کارندہ ہے گرفتاردہشتگرد ٹارگٹ کلنگ گروہ کا رکن تھااس گروہ نے 15وارداتوں میں40سیزائدافرادکوقتل کیاگروہ کے6دہشتگردپہلے ہی مارے جاچکے ہیں گروہ کے تین مفرورکارندوں کی تلاش جاری ہے،یہ بات انہوں نے اپنے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ سی ڈی ڈی پولیس دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائی کررہی ہے اور ابھی تک کئی نیٹ ورک کو توڑ دئیے ہیں اور کئی کو کمزور بنادئیے ہیں ہماری کوشش ہے کہ کوئٹہ شہر میں امن وامان کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کریگی اس سلسلے میں گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے ہزار گنجی میں کارروائی کرتے ہوئے اہم دہشتگردکو گرفتار کرلیا ہے گرفتارقاری اسماعیل لشکرجھنگوی العالمی کا کارندہ ہے گرفتاردہشتگرد ٹارگٹ کلنگ گروہ کا رکن تھااس گروہ نے 15وارداتوں میں40سیزائدافرادکوقتل کیاگروہ کے6دہشتگردپہلے ہی مارے جاچکے ہیں گروہ کے تین مفرورکارندوں کی تلاش جاری ہے انہوں نے کہاکہ گروہ نے پولیس،ایف سی اہلکاروں اورہزارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی دہشتگرد گروہ میں کالج کے طلباء بھی شامل تھے گرفتاردہشتگرداورساتھیوں نے دہشتگردی کی تربیت افغانستان سے لی یہ گروہ بینک ڈکیتی اور بھتہ خوری میں بھی ملوث رہاانہوں نے کہاکہ جوبھی دہشتگردپکڑا جاتا ہیاس نیتربیت افغانستان سے لی ہوتی ہے مطلوب دہشتگردوں کی تصاویر جاری کی ہیں،عوام مدد کریں۔