کوئلہ کانوں میں حادثات کی تحقیقات کیلئےکمیٹی تشکیل

  • May 9, 2018, 10:16 am
  • National News
  • 141 Views

کوئلہ کانوں میں حادثات کی تحقیقات کیلئےکمیٹی تشکیل

کوئٹہ محکمہ کانکنی ومعدنی ترقی کے اعلامیہ کے مطابق 5 مئی 2018کو پی ایم ڈی سی سورینج اور میر کو ل کمپنی نارواری میں کوئلہ کی کانوں کے حادثے میں 23کانکنوں کے جاں بحق ہونے سمیت صوبے میں ہونے والے کانوں کے متواتر حادثات کے بارے میں تحقیقات کے لئے ایک 4رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے چیئر مین محمد عمران زرکون ڈائریکٹر جنر ل معدنیات و معدنی ترقی کوئٹہ جبکہ افتخار احمد چیف انسپکٹر مائنز بلوچستان، جمیل کھیتران پروجیکٹ ڈائریکٹر جیو ڈیٹا کوئٹہ، عبداللہ شاہوانی ڈائریکٹر ایکسپلوریشن کانکنی و معدنی ترقی کوئٹہ ارکان ہوں گے۔ کمیٹی کانوں کے حادثات کے اسباب تلاش کرے گی انسپکٹر یریٹ آف مائنز اینڈ مائینز اوونر ز کی کمزوریوں کی نشاندہی کرے گی اور احتیاطی تدابیر کے لئے سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائے گی۔