چمن میں لیویز کا چھاپہ، مغوی لڑکی بازیاب

  • May 8, 2018, 11:41 am
  • Breaking News
  • 779 Views

چمن میں لیویز کا چھاپہ، مغوی لڑکی بازیاب ، اسے کس شہر سے وہاں لے جایا گیا اور ملزمان کے ساتھ خاندان کا کونسا شخص ملا ہوا تھا؟ ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی اس لڑکی پر دکھ ہوگا

چمن(ویب ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کی رہائشی ایک لڑکی کو بازیاب کرکے اس کے والد کو گرفتار کرلیا۔لڑکی نے الزام لگایا کہ والد اور بڑے بھائی نے پیسوں کے عوض اسے فروخت کیا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد حسین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شیلا باغ میں کارروائی کرکے ایک لڑکی کو بازیاب کرایا گیا۔لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ کراچی کی رہائشی ہے اور والد اور بڑے بھائی نے پیسوں کے عوض اسے 65 سالہ شخص کو فروخت کیا تھا۔لڑکی نے بتایا کہ اس کے والد پہلے اسے کوئٹہ اور پھر شیلا باغ لے کر آئے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق لڑکی کے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ جس شخص نے لڑکی کو خریدا اس کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔