سریاب روڈ میں مسائل کے انبار ‘ مکینوں کو مشکلات

  • May 8, 2018, 9:31 am
  • National News
  • 195 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سریاب روڈ کی کثیر آبادی منتخب نمائندوں و متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث گھمبیرمسائل کاشکار ہے خستہ حال سڑک تجاوزات کی بھر مار ٹریفک مسائل اور صفائی کی دگرگوں صورتحال طویل عرصے سے حکومت اور انتظامیہ کی کارکردگی کامنہ چڑا رہیہے تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا قدیم علاقہ سریاب روڈ انتظامیہ حکومت اور منتخب نمائندوں کی بے حسی کی وجہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے تاجروں اور رہائشیوں کا کوئی پرسان حال نہیں اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ کوئٹہ کا سب سے قدیم علاقہ مسائلستان بن گیا ہے سریاب روڈ و اطراف کی کلیوں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں سریاب روڈ کےسنگم میں قائم فلاور پیڈ میں درخت اور پھولوں کا نام و نشان تک نہیں اسٹریٹ لائٹس غیر فعال جبکہ بعض کلیوں میں اسٹریٹ لائٹس ناپید ہیں نکاسی آب کا نظام بہی انتہائی ناقص ہے بعض جگہوں میں مکینوں نے خود ساختہ نالیاں بنا رکھی ہیں گندہ پانی سڑکوں پر بہتا رہتا ہے مکینوں نے بتایا کہ علاقے میں ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور علاقے کے مسائل حل کئے جائیں۔