وفاقی وزیرداخلہ پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

  • May 7, 2018, 10:05 am
  • National News
  • 398 Views

نارروال:
وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ غریب شاہ میں اے ایس آئی شاہ غریب محمد اسحاق کے استغاثہ پردرج کرلیا گیا، مقدمہ کا نمبر73/18 ہے۔

ایف آئی آرکے مطابق وفاقی وزیرداخلہ پرفائرنگ نارروال میں جلسہ ختم ہونے پرکی گئی، احسن اقبال پرقتل کی نیت سے 30 بورسے سیدھا فائرکیا گیا، واقع کے بعد موقع پربھگدڑمچ گئی جب کہ ملزم اسلحہ سمیت موقع سے گرفتارکرلیا گیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی

دوسری جانب وزیرداخلہ پرحملہ کے خلاف تاجرتنظیموں نے علامتی شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے جب کہ سماجی اورکاروبای تنظیمیں احسن اقبال سے اظہاریکجہتی کے لئے ریلی بھی نکالیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزنارروال میں جلسے سے واپسی پراحسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جب کہ پولیس نے حملہ آورکوبھی گرفتارکرلیا تھا۔