شہباز ٹائون فیز ٹو میں آلودہ پانی کی فراہمی،امراض پھیلنے لگے

  • May 7, 2018, 10:03 am
  • National News
  • 132 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) شہباز ٹائون فیز ٹو میں صاف پانی کے نلکوں میں گندے پانی کی آمیزش،امراض پھیلنے کا خطرہ،مکین ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر تفصیلات کے مطابق شہباز ٹائون فیز ٹو میں پینے کے صاف پانی کے نلکوں میں گندہ پانی آرہا ہےجو انتہائی گندہ اور بدبودار ہوتا ہے جس کا رنگ سیاہ اور بلکل استعمال کے قابل نہیں گندے پانی کی وجہ سے جلد معدے اور پیٹ کے امراض پھیلنے کاخدشہ ہے اہل علاقہ نے بتایا کہ بارہا متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ گندے پانی کی سپلائی کی وجہ سے صاف پانی اور ٹینکی بھی گندی ہو جاتی ہے انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر سے اپیل کی ہے کہ وہ فی الفورشہباز ٹائون میں پانی کی قلت اور گندے پانی کی سپلائی کا نوٹس لیں۔