آرمی چیف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

  • May 5, 2018, 5:03 pm
  • Breaking News
  • 537 Views

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔

آئی ایس پی آرکے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث ہیں۔اس کے علاوہ یہ تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سزا پانے والے دہشت گرد 36 شہریوں اور 24 فوجی، فرنٹئیر کانسٹیبلری اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں۔ انہوں نے ان دہشت گردوں نے مجموعی طور پر 60 افراد کو قتل اور 142 افراد کو زخمی بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں برہان الدین، محمد زیب، سلیم، عزت خان، محمد عمران، یوسف خان ،نادر خان، عارف اللہ اور بخت محمد شامل ہیں۔