کوئٹہ سے کراچی کیلئے ڈائیو بس سروس کا آغاز

  • May 5, 2018, 4:58 pm
  • National News
  • 1.32K Views

کوئٹہ ( خلیل احمد ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اندرون بلوچستان کے شہریوں کیلے ایک اور خوشخبری 9 مئی سے کوئٹہ سیکراچی کیلئے ڈائیو بس سروس کا آغاز ہورہا ھے جسکا باقاعدہ افتتاح وزیراعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو کریں گئے تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے عوام کو سفر کی اعلی سہولیات فراہم کرنے کیلئے نو مئی سے مشہور زمانہ ٹرانسپورٹ کمپنی ڈائیو کوئٹہ سے کراچی کیلئے سروس شروع کررہی ھے جسکے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلیں گئی ہیں ڈائیو کوچز کیلئے ٹرمینل کی عمارت اور اسکی تزئین و ?ارائیش کا کام بھی مکمل ہوچکا ھے ذرائع نے بتایا کہ ڈائیو کمپنی کوئٹہ کراچی کے بعد سبی سے سکھر اور کوئٹہ سے لاھور اسلام ?اباد اور پشاور کیلئے بھی بس سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ھے جس صوبے کے عوام کو بہترین سفری سہولیات مہیا ہوں گئیں واضح رھے کہ کوئٹہ کراچی روزانہ تین سے چار ہزار لوگ بسوں ٹیکسیوں جہاز اور ٹرین کے زریعے سفر کرتے ہیں انکا دیرینہ مطالبہ تھا کے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں ڈائیو بس سروس شروع کی جائے جس پر موجودہ حکومت کی کوششوں سے ڈائیو کمپنی بلوچستان میں بھی اپنی بس سروس شروع کرنے پر رضا مند ہوگئی ھے اور نو مئی کو باقاعدہ طور پر کوئٹہ کراچی ڈائیو بس سروس کا ?اغاز ہورہا ھے