ضلع خاران میں فائرنگ، 6 مزدور جاں بحق

  • May 5, 2018, 1:06 am
  • Breaking News
  • 613 Views

بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 6 مزدوروں کو قتل کردیا، واقعے میں ایک زخمی بھی ہوا۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاران کے علاقے لیجے توک میں پیش آیا۔

حکام کے مطابق مزدور علاقے میں تعمیراتی کام میں مصروف تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو خاران سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے فائرنگ کے واقعہ کی معلومات لی جا رہی ہیں۔

حکام کےمطابق تمام جاں بحق افراد کی شناخت کر
لی گئی، جن میں فخر الدین ولد محمد رفیق، جاوید ولد حضور، امانت علی ولد حضور، مظہر ولد محمد طیب، وقاص ولد محمد اکرم، اور شہزاد عرف شادی ولد عبدالرشید ساکنان اوکاڑہ پنجاب جبکہ فریال ولد منظور احمد قوم بھٹی اوکاڑہ زخمی