بلاول بھٹو زرداری ہزارہ برادی سے فاتحہ خوانی

  • May 4, 2018, 5:50 pm
  • National News
  • 154 Views

کوئٹہ (آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہزارہ برادری کے پاس جا کر متاثرہ خاندان سے جاں بحق ہونیوالوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک سابق وفاقی وزیر پیپلزپارٹی کے رہنماء سردار عمرگورگیج ‘ چنگیز جمالی سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے بلاول بھٹو زرداری نے ہزارہ برادری کے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے اس غم میں برابر شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دورہ کوئٹہ کے دوران کوئٹہ پہنچنے پر پہلے ہزارہ برادری کے ساتھ اظہار افسوس کرنے کے لئے گئے جس کے بعد انہوں نے ہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ میں شرکت کی ۔