ویرات کوہلی سے بڑا چھکا لگا سکتا ہوں تو اس کی طرح کم کیوں کھاؤں، محمد شہزاد

  • May 4, 2018, 11:31 am
  • Sports News
  • 395 Views

نئی دہلی:
افغان وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد نے کہا کہ جب وہ ویرات کوہلی سے زیادہ بڑے چھکے جڑ سکتے ہیں تو ان کی طرح فٹنس پر سخت محنت کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

محمد شہزاد کو ویرات کوہلی کی طرح سخت فٹنس روٹین اختیار کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، ان کا وزن 90 کلوگرام سے زائد ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب وہ کوہلی سے زیادہ بڑے چھکے جڑ سکتے ہیں تو ان کی طرح فٹنس پر سخت محنت کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

افغان بیٹسمین نے کہاکہ ہم فٹنس بھی پوری کرتے ہیں اور کھاتے بھی پورا ہیں، آپ چاہتے ہیں کہ میں کوہلی کی طرح سخت فٹنس روٹین اختیار کروں تو یہ ممکن نہیں، ویسے بھی جتنا لمبا چھکا کوہلی جڑتا ہے میں اس سے بھی بڑا چھکا لگا سکتا ہوں، پھر مجھے اس کی طرح ڈائٹنگ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

جب ان سے بھارتی صحافی نے فیملی کے بارے میں سوال کیا تو شہزاد نے کہاکہ بہت بڑی فیملی ہے گنتے گنتے رات ہوجائے گی۔ پشاور میں کلب میچ کھیلنے کے بارے میں انھوں نے کہاکہ غلطی تو سب سے ہوجاتی ہے ابھی میں نے آپ کے ساتھ کافی پی ہو سکتا ہے کہ اب میرا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آجائے۔