وکیل پر حملے کیخلاف آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

  • May 4, 2018, 11:15 am
  • National News
  • 503 Views

کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں ہائیکورٹ کے وکیل بہرام ترین ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ پولیس انتظامیہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے آئے روز کوئٹہ شہر بدامنی کا شکار بنتا جا رہا ہےکوئٹہ کے بھرے بازار میں ہائیکورٹ کے وکیل بہرام ترین پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، اس واقع کے خلاف بلوچستان بار کونسل کل پورے بلوچستان میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریگی بیان میں حملے میں ملوث ملزموں کو گرفتار، وکلا اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔