مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا،این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی

  • May 4, 2018, 11:15 am
  • National News
  • 158 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کےبیان میں کہاگیا ہے کہ امیداروں کے دھرنے کو 82روز ہوچکے ہیں اور امیدوار مطالبات کی منظوری کیلئے پرعزم ہیں بیان میں ضلعی صدور کو ہدایت کی گئی ہے کہ 6 مئی کو صبح گیارہ بجے کوئٹہ میں صوبائی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ آئندہ کا لائحہ طے کیاجاسکے سی آر سی اور ڈی آر سی فیصلے کی آڑ میں غیر متعلقہ افراد کی بھرتیاں قبول نہیں کی جائیں گی مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔