اٹک میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

  • May 3, 2018, 10:20 pm
  • Breaking News
  • 322 Views

اٹک میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اٹک میں بسال روڈ پر گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 2 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کی جگہ کو سیکورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔