محمد بلال خان کاکٹر نے اٹک میں سیکورٹی ادارے پر حملے کی شدید مذمت

  • May 3, 2018, 10:19 pm
  • National News
  • 165 Views

کوئٹہ 03مئی ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات محمد بلال خان کاکٹر نے اٹک میں سیکورٹی ادارے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کی پائیدار اور دیرپا امن کیلئے ہماری سیکورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ۔انھوں نے کہا کہ دشمن اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنے مزموم اور ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا ہے ۔انھوں نے کہاکہ وہ شہیداہلکاروں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انھوں نے کہاکہ دشمن بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔