کمشنر افغان ریفیوجیز کوئٹہ آفس کے26ملازمین برطرف

  • May 3, 2018, 9:52 pm
  • National News
  • 740 Views

کمشنر افغان ریفیوجیز کوئٹہ آفس کے26ملازمین برطرف

کوئٹہ( سٹاف رپورٹر)کمشنر افغان ریفیوجیز کے دفتر سے 26ملازمین بلاوجہ ملازمت سے برطرف کردیئے گئے جن میں دواسسٹنٹ ایک کلرک اور 23سیکورٹی گارڈ ز شامل ہیں تفصیلات کے مطابق کمشنر افغان ریفیو جیز کے دفتر میں تعینات 26ملازمین کو اعلیٰ حکام کی ایماءپر ملازمت سے برطرف کردیاگیا برطرف ملازمین اپنے اہل وعیال کی کفالت کا ذریعہ چھین جانے پر انتہائی سنجیدہ اور سراپا احتجاج ہیں ذرائع کے مطابق ملازمین کی بلاوجہ برطرفی انکی جگہ بھاری رشوت کے ذریعے نئے ملازمین بھرتی کرنے کیلئے عمل میں لائی گئی ہے ۔