بیوٹمز بلوچستان کی وہ جامعہ ہے جو دنیا بھر میں بہترین تعلیمی و تحقیقی معیار کے باعث تیزی سے دنیا بھر کی بہترین جامعات میں جگہ بنا رہی ہے،احمد فاروق بازئی

  • May 3, 2018, 9:34 pm
  • Breaking News
  • 76 Views

بیوٹمز بلوچستان کی وہ جامعہ ہے جو دنیا بھر میں بہترین تعلیمی و تحقیقی معیار کے باعث تیزی سے دنیا بھر کی بہترین جامعات میں جگہ بنا رہی ہے،احمد فاروق بازئی
کوئٹہ(این این آئی) وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے کہا ہے کہ بیوٹمز بلوچستان کی وہ جامعہ ہے جو دنیا بھر میں بہترین تعلیمی و تحقیقی معیار کے باعث تیزی سے دنیا بھر کی بہترین جامعات میں جگہ بنا رہی ہے جس کا اعتراف نہ صرف ملکی بلکہ بین لاقوامی ادارے بھی کر رہے ہیں۔انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سمیت دورِ حاضر کے جدید علوم سے لیس تعلیمی قابلیت اور بیوٹمز کے طلباء کی محنت دنیا بھر میں بیوٹمز کی پہچان بن چکی ہے بیوٹمز کے اساتذہ اور تنظیمی افسران کی انتھک محنت سے بیوٹمز تعلیمی افق میں روشن ستارے جڑ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ بیوٹمز کے طلباء دنیا کی بہترین جامعات سے فارغ التحصیل طلباء سے بھر پور مقابلہ کر رہے ہیں بیوٹمز میں تدریسی عمل میں گزرا ہوا ہر دن بلوچستان کے روشن مستقبل کی منزل کی طرف قدم ہے ان خیا لات کا اظہار وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بلوچستان انیوویشن سمٹ میں بیوٹمز کی جانب سے بہترین کارکردگی پیش کرنے پر طلباء کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا ۔بلوچستان انیوویشن سمٹ کا انعقاد یونیورسٹی آف بلوچستان میں ہوا جس میں صوبہ بھر سے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر 50سے زاہد تحقیقی اور تخلیقی مصنوبہ جات پیش کیے گئے جن میں سے 40بیوٹمز کے طلباء کی جانب سے پیش کیے گئے جن میں ربوٹکس ، سکیورٹی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، انڈسٹری، سافٹ وئیر اور اپیلیکیشنز شامل تھیں مجموعی طور پر بیوٹمز نے 20میں سے 15انعامات اپنے نام کیے جبکہ پوسٹر کمپیٹیشن میں کل 11انعامات میں سے 8بیوٹمز نے اپنے نام کیا۔ وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بلوچستان انیوویشن سمٹ میں بیوٹمز کی جانب سے بہترین کارکردگی پیش کرنے پر طلباء اور اساتذہ ، کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کامیابی کا تسلسل جاری رکھنے کی تلقین کی۔