ضلع خضدار میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے بعد پانی کی بھی شدید قلت

  • May 3, 2018, 9:31 pm
  • National News
  • 144 Views

خضدار(آئی این پی) ضلع خضدار میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے بعد پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی زیر ز مین پانی کی سطح گرجانے کی وجہ سے پی ایچ ای کے اکثر ٹیوب ویلز خشک ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے خضدار شہر کے آدہے سے زائد آبادی کو پینے کے پانی کی حصول میں شدید مشکلات کا سا منا کررہا ہے عام لوگ اور ک خا ص طور خواتین پانی کی برتن لیکر پانی کی حصول کی خاطر در بدر پھر رہے ہیں پانی ہے جو ان کو ملتی نہیں ہے جبکہ اس صورت حال کا ٹینکر ما فیھا خوب فائدہ اٹھا رہا ہے ظلم یہ ہے کہ اب پانی پر ایک مافیھا کا قبضہ ہوتا جارہا ہے مٹھی بھر افراد خضدار کے پانی والے پوائنٹ پر ٹیوب ویل لگا کر پانی مہنگے دام پر بفروخت کر کے غریب انسانوں کا خون پی رہے ہیں ضلعی انتظامیہ یہ سب کچھ دجان کر دیکھکر خاموش تماشائی بنی ہوئی خضدار کے عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ یہاں کے لوگوں کو پانی کی فراہمی کرکے اس مافیھا سے لوگوں کو چھٹکارہ دیا جائے اس کے لئے ضروری ہے کہ پی ایچ ای خضدار اپنے ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے شہر خضدار کے تمام علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے پی ایچ ای میں اس حوالے آئے کروڑوں روپیہ کے فنڈز کا تحقیقات کیا جائے کہ اس قد ر خطیر رقم کہاں اور کس طرح سے صرف کیا گیا ۔