خضدار ائر پو رٹ کو فعال کرنے کے دعوے دہرے کے دہرے رہگئے

  • May 3, 2018, 9:31 pm
  • National News
  • 142 Views

خضدار(آئی این پی) خضدار شہر کے لئے پروازوں کی اجرا خضدار ائر پو رٹ کو فعال کرنے کے دعوے دہرے کے دہرے رہگئے بلوچستان کے دوسرے بڑے اور کاروباری اعتبار سے انتھائی تیزی سے ترقی کرنے والے شہر میں ہوائی سروس کا نہ ہونا انتہائی افسوس ناک ہے جس کی وجہ سے یہاں کے لو گوں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شدید پریشانی کا سامنا ہو تا ہے جبکہ کوئٹہ کراچی تک سڑ ک کی سفر سے کسی بھی مریض کو جس کی حالت نازک ہو پہچانے میں 5سے 6 گھنٹے لگتے ہیں اس وجہ سے کئی مریض راستے میں جان کی بازی ہار جاتے ہیں وزیر اعظم پاکستان چیئر مین پی آئی اے اس جانب توجہ دیکر پروازوں کی اجرا کرکے لوگوں کی مشکلات کو کم کریں ۔