خضدار شہر کے علاقوں خیر آوہ ، باجکی سونیجی کے سینکڑوں باشندگان نے نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

  • May 3, 2018, 9:27 pm
  • National News
  • 168 Views

خضدار(آئی این پی )خضدار شہر کے علاقوں خیر آوہ ، باجکی سونیجی کے سینکڑوں باشندگان نے نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ وولٹیج کے کمی کے باعث قومی شاہراہ کو زیر پوائنٹ کے مقام سے احتجاج کرتے ہوئے بند کردیا جس کی وجہ سے خضدار کراچی اور سند ھ کے لئے جانے والی ٹریفک بند ہوگیا جس کی وجہ سے سینکڑو ں گا ڑیوں کی لائن لگ گئی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔۔ایک گھنٹے تک سڑ ک پر شدید گرمی مسافر روڈ کھلنے کے انتظار کرتے رہے اس موقع پر روکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کو بند کرنے والوں نے کہا کہ کیسکو خضدار کی زیادتیاں ناقبال برداشت ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ہمیں روڈ پر نکلنا پڑا خیر آوہ ، باجکی اور سو نیجی خضدار سٹی کے علاقے ہیں لیکن یہاں پر ہمیں صرف 6 گھنٹے ہمیں بجلی دی جاتی ہے جبکہ اس دورانیہ کا وولتیج بھی انتہائی نا قص ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہماری فصلیں اور گھریلو زندگی تباہ ہوگیا ہے ہم نے ہر بار کیسکو خضدار سے رابطہ کیا علاقہ کے ایم این اے اور دیگر ،معززین نے ہمارے اور کیسکو کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا لیکن کیسکو ہر بار اپنے وعدوں سے انحراف کیا جس کی وجہ سے آج ہمیں مجبورا روڈ پر نکلنا پڑا بعد ازاں کیسکو خضدار کے ایکسین امیر علی بگٹی ایس ڈی او محمد نواز خضدار انتظامیہ نے احتجاج کر نے والوں سے مذاکرات کرکے مظاہرین کے مطالبات کو پورا کرنے کے یقینی کے بعد ان کو مین آرسی ڈی روڈ سے روکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کرنے پر آمادہ کیا تاہم احتجاج کرنے والوں نے واضح کیا کہ اگر کیسکو نے ان کے ساتھ وعدہ وفا نہیں کیا وہ پھر سے احتجاج کرنے سے گریز نہیں کریں گے