زرغون ہائوسنگ سکیم تین سال گزرنے کے باوجود بجلی سے محروم ہے

  • May 3, 2018, 3:37 pm
  • National News
  • 149 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)واپڈا حکام کی غفلت لاپرواہی اورخود سری کانوٹس لیاجائے چھ سال گزرنے کے باوجود زرغون ہائوسنگ سکیم بجلی سے محروم ہے سماجی عوامی حلقوں کے مطابق کیو ڈی اے نے تین سال قبل واپڈا کو چوالیس کروڑ روپے دیئے تھے جس پر واپڈا حکام نے تمام تر کام ایک سال کے اندر مکمل کرنے کا وعدہ کیا لیکن تین سال گزرجانے کے باوجود سکیم کے اندر آپریشنل ورک تاحال شروع نہ کیاجاسکا کیوڈی اے کے چار عدد ٹیوب ویل بجلی نہ ہونے کی وجہ سے خشک ہوچکے ہیں اسکیم کےاندر بنے ہوئے چند گھر بھی بجلی اورپانی سے محروم ہیں انہوںنے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ زرغون ہائوسنگ سکیم کے اندرتاروں کھمبوں اورٹرانسفارمروں کا کام جلد مکمل کرایاجائےتاکہ عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوسکے۔