کوئٹہ،ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر پڑوسیوں کا تشدد

  • May 3, 2018, 3:37 pm
  • Breaking News
  • 833 Views

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سریاب روڈ پر بیٹے اور بھتیجے پر حملے کی رپورٹ درج کر کے واپس جانے والے ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو پڑوسیوں نے حملہ کر کے زخمی کر دیا پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے واپڈا گرڈ کے قریب رہائش پذیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ایف آئی اے تاج محمد کے بیٹے اور بھتیجے کو منگل کی شب پڑوسیوں نے زدوکوب کر کے زخمی کیا تھا بدھ کو وہ کیچی بیگ تھانے میںمقدمہ درج کر اکے واپس گھر جا رہا تھا کہ پڑوسیوں نے اس پربھی حملہ کر کےاسے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے زخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔