معاشرے میں شاعر اور فنکار گہرے مشاہدہ اور تجزیاتی قوت کے مالک ہوتے ہیں

  • May 2, 2018, 9:03 pm
  • National News
  • 149 Views

کوئٹہ 02مئی ۔ قائمقائم گورنر راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں شاعر اور فنکار گہرے مشاہدہ اور تجزیاتی قوت کے مالک ہوتے ہیں ۔ معاشرے کی سافٹ امیج اجاگر کرنے میں اہم کردار اد ا کرتے ہیں ۔ وہ چند لفظوں میں کہانیاں سمولیتے ہیں ا ور ایک ہی تصویر میں وسیع منظر کشی کرتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے رو ز سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں فائن آرٹس کی نمائش کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ فائن آرٹس سے متعلق تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو تھے۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر فائن آرٹس سے لگاؤ ہے اور آج کے نمائش میں وویمن یونیورسٹی کی طالبات کے فن پاروں کو دیکھ کر قلبی خوشی ہوئی ۔ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ہمارے صوبے کی طالبات میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں مگر مواقعوں اور سہولتوں کی عدم موجودگی ان کی راہ میں رکاوٹہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ان ابھرتے ہوئے فنکاروں کی مدد ورہنما ئی کریں تو یہ بین الاقوامی سطح پر ملک و صوبے کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ انہو ں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبیں اور انکی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بہت کٹھن حالات میں ادارہ کو سنبھالا آج ان کی انتھک محنت کی وجہ سے یونیورسٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگئی ہے ۔ قائمقام گورنر نے کہا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کے دل میں خدمت خلق کاجذبہ قابل ستائش ہے۔ وہ صوبے بھر کے عوام کی خدمت کیلئے بھر پور کاوشیں کررہے ہیں۔ انہو ں نے وومن یونیورسٹی میں ایکسپو سینٹر اسپورٹس کمپلیکس اور آرٹ گیلری کے قیام کے حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ یہ صرف طالبات کی ضرورت ہیں بلکہ بڑی تقاریب کے انعقاد اور طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے حوالے سے مدد گار ثابت ہونگے ۔