پہلا روزہ 17 مئی کو ہونے کا امکان

  • May 2, 2018, 8:58 pm
  • Breaking News
  • 555 Views


کراچی: ماہرین فلکیات نے یکم رمضان المبارک 17 مئی کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

ہمارا کوئٹہ کے مطابق ماہرین فلکیات نے رواں برس شعبان المعظم کا مہینہ 29 ایام پر مشتمل ہونے اور پہلا روزہ 17 مئی کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 15 مئی کی شام 4 بج کر 49 منٹ پر رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہوجائے گی اور 16 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی۔ 16 مئی کو سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہوگا۔ جس کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر ساحلی علاقوں سے چاند کی رویت کی مستند شہادتیں ملنے کا قوی امکان ہے۔
دوسری جانب 16 مئی بمطابق 29 شعبال المعظم کو مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جسے صوبائی اور زونل کمیٹیوں کی معاونت حاصل ہوگی۔ کمیٹی مستند شہادتوں کی روشنی میں رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے اہم اعلان کرے گی۔